ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال میں تارکول چرانے والے 2ملزمین گرفتار۔ 3لاکھ روپے مالیت کی مسروقہ اشیاء برآمد

بنٹوال میں تارکول چرانے والے 2ملزمین گرفتار۔ 3لاکھ روپے مالیت کی مسروقہ اشیاء برآمد

Sat, 29 Dec 2018 12:46:19    S.O. News Service

بنٹوال 29؍دسمبر(ایس او نیوز) بنٹوال مضافاتی پولیس نے ساجیپانڈو گاؤں میں گزشتہ سال نومبر2017میں تارکول چرانے کے الزام میں دو ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے بیان کے مطابق گرفتارملزمین کے نام عمر فاروق(24سال) اور محمد اشرف(24سال) ہیں۔ ملزمین کے قبضے سے تارکول کے 43بیرل ضبط کیے ہیں جن کی مالیت 3لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔تارکول چرانے کے لئے استعمال کی گئی لاری بھی پولیس نے ضبط کی ہے۔مزید تین ملزمین مفرور بتائے جاتے ہیں اور پولیس ان کی تلاش میں لگی ہوئی ہے۔

پولیس سرکل انسپکٹر ٹی ڈی ناگراج اور بنٹوال رورل پولیس اسٹیشن سب انسپکٹر پرسنا ایم ایس، بنٹوال ٹاؤن کرائم ڈیویژن پی ایس آئی ہریس اور دیگر عملے نے اس کارروائی میں حصہ لیا۔


Share: